یہ داغ میک اپ کے انہیں دور کرنے کی ایک الگ تیکنیک ہے
اکثر ہمارے نئے کپڑوں پر میک اپ کے داغ لگ جاتے ہیں، جو نہایت پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
لاہور:
کپڑوں کی دھلائی میں سب سے مشکل مرحلہ ان پر لگ جانے والے داغ اور دھبوں کی صفائی کا ہوتا ہے۔ یہ داغ چائے، کافی، چاکلیٹ اور سیاہی سے لے کر کسی میک اپ کی شے کے بھی ہو سکتے ہیں، لیکن ہر داغ دور کرنے کے لیے اس کا طریقہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، کیوں کہ یہ ضروری نہیں کہ ایک تیکنیک دوسرے پر بھی کار آمد ثابت ہو۔ یوں تو کئی داغ بہ آسانی صاف ہو جاتے ہیں اور کچھ انتہائی مشکل سے نکلتے ہیں، جیسے میک اپ کے داغ۔ جلدی میں تیار ہوتے ہوئے اکثر ہمارے نئے کپڑوں پر میک اپ کے داغ لگ جاتے ہیں، جو نہایت پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
ذیل میں بیان کیے گئے طریقوں پر عمل کر کے آپ بھی اپنے کپڑوں پر سے میک اپ کے داغ اور دھبے صاف کر سکتی ہیں۔
میک اپ کی دو اقسام ہوتی ہیں، ایک آئلی اور دوسرا نان آئلی۔ نان آئلی میک اپ یعنی وہ پروڈکٹس جن میں چکنائی یا آئل شامل نہیں ہوتا، جیسا کہ آئی شیڈو، بلشرز اوردوسرے پاؤڈر میک اپ۔ آئلی میک اپ میں لپ اسٹک۔ کریمی بلشرز، مسکارا اور دوسرے لیکوئڈ میک اپ آئٹم شامل ہیں۔ ہر قسم کے میک اپ کی صفائی کے لیے الگ الگ طریقے ہوتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ فیبرکس پر اگر کاسمیٹکس کا داغ لگ جائے تو اسے فوراً صاف کر لیا جائے، تاکہ وہ جلدی اور آسانی سے صاف ہو سکے۔ داغ جتنا پرانا ہوگا، صاف ہونے میں اتنا ہی وقت لے گا۔
لپ اسٹک کے اجزا میں تیل یا چکنائی کو اہم مقام حاصل ہے، کہ اس کے بغیر چمک مکمل نہیں ہو پاتی۔ اس لیے اس کے داغ دور کرنے کے لیے ایسے کلینرزکی ضرورت ہوتی ہے، جن میں آئل یا گریس ملا ہوا ہو۔ ایسے محلول میں ٹشوپیپر کو ڈب کر کے کپڑے پر لگے لپ اسٹک کے داغ کو صاف کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد آپ اسے سادے پانی سے دھو ڈالیں۔ یاد رہے کہ اس محلول میں کپڑے کو بھگونا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ موئسچرائزر ملے سوپ کے چند قطرے داغ پر ڈال کر اسے دس منٹ تک چھوڑ دیں، پھر پیپر ٹاول کی مدد سے دائرے کی صورت میں ہاتھ گھماتے ہوئے داغ کو صاف کر لیں۔ لپ اسٹک کے مشکل داغ یا دھبوں کی صفائی کے لیے ان پر ہئیر اسپرے کر کے 10سے 15 منٹ کے لیے رکھ دیں، پھر ایک اسفنج کو پانی میں بھگو کر داغ کو صاف کر لیں۔ ان تمام اشیا کے علاوہ بے بی پاؤڈر، چاک اور بیکنگ سوڈے سے بھی آئل یا ویکس سے بنی ہوئی لپ اسٹک کے داغوں کو بہ آسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔
لیکوئیڈ فاؤنڈیشن کا داغ کپڑے پر بڑی تیزی سے جذب ہو جاتا ہے، اس لیے اگر ایسا ہو جائے، تو ایک پلاسٹک کی چھری کی مدد سے کپڑے پر سے فاؤنڈیشن کو کھرچ لیں اور پھر ٹشو پیپر کی مدد سے صاف کر لیں۔ اس کے چند قطرے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے داغ کی جگہ پر ڈالیں اور اپنی انگلی سے اس کی صفائی کریں، بعد ازاں ایک فالتو، مگر صاف ٹوتھ برش کی مدد سے گولائی کی صورت میں داغ پر گھمائیں۔ داغ بہت اچھی طرح سے صاف ہو جائے گا۔ کپڑے کو سکھانے کے لیے لٹکانے کے بہ جائے سیدھا لٹائیں۔ اگر کپڑے پر پاؤڈر فاؤنڈیشن کا داغ ہے، تو اس کے لیے پانی میں لیکوئیڈ ڈٹرجنٹ کو ملا کے اس کے چند قطرے داغ پر ڈال کر انگلی کی مدد سے صاف کر لیں، پھر ٹوتھ برش استعمال کریں۔ یہ ہی عمل پاؤڈر بلش کے داغ پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پا ؤڈر اور لیکوئیڈ فاؤنڈیشن کے کپڑوں پر لگ جانے والے داغ کو شیونگ کریم اور شیمپو کی مدد سے بھی صاف کیا جا سکتا ہے۔
مسکا را اور آئی لائنر کے داغ کو ڈش واشنگ لیکویڈ کے چند قطروں کی مدد سے صاف کیا جا سکتا ہے۔
پاؤڈر سے بنے ہوئے میک اپ آئٹم جیسا کہ پاؤڈر فاؤنڈیشن، آئی شیڈز اور بلش اون کے داغ کو لانڈری لیکوئیڈ ڈٹرجنٹ جس میں بلیچ شامل نہ ہو سے بہ آسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔ آئی لائنر کے داغ دور کرنے کے لیے ان پر نمک بھی ایک بہترین اور کار آمد چیز ہے۔