سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو متنازع بیانات سے گریز کرنا چاہیے خواجہ آصف

عمران خان نے 1983 میں ٹیکس بچانے کیلئےآف شورکمپنی بنائی اور شوکت خانم اسپتال کی خیرات کے پیسےبھی وہاں لگائے،وزیردفاع


ویب ڈیسک May 15, 2016
آف شور کمپنیوں کا واویلا مچانے والے خود اس کے مالک نکلے،وزیردفاع فوٹو:فائل

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کا واویلا مچانے والے خود اس کے مالک نکلے جب کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو متنازع بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی آف شور کمپنی نکلی تو اسے جائز قرار دے دیا، انہوں نے 1983 میں ٹیکس بچانے کے لئے آف شور کمپنی بنائی اور شوکت خانم اسپتال کی خیرات کے پیسوں سے آف شور کمپنیوں میں حصہ ڈالا گیا۔

خواجہ آصف نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں عدلیہ کا احترام کرتا ہوں لیکن سابق چیف جسٹس کو متنازع بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں