رواں سال عالمی معاشی نمو 24فیصد رہنے کی امید ہےاقوام متحدہ

روس اور برازیل کی اقتصادی بدحالی اپنے اپنے علاقوں کی معیشتوں کے لیے خطرناک ہے


AFP May 16, 2016
روس اور برازیل کی اقتصادی بدحالی اپنے اپنے علاقوں کی معیشتوں کے لیے خطرناک ہے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ معیشتوں میں کمزوری کے باعث رواں سال عالمی معاشی نمو گزشتہ اندازے سے 0.5فیصد گھٹ کر 2.4فیصد رہنے کی امید ہے۔

عالمی اقتصادی حالات وامکانات نامی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور نے کہا کہ افریقہ، سابق سوویت یونین، لاطینی امریکا اور کیریبین میں کئی ممالک کم کموڈیٹی قیمتوں سے متاثر ہوئے ہیں،عالمی معیشت میں اقتصادی سرگرمی سست روی کا شکار ہے۔

جس میں تیزی کا امکان محدود ہے، ترقی یافتہ ممالک کی کمزور طلب عالمی معاشی نمو کو نیچے کی دھکیل رہی ہے جبکہ روس اور برازیل کی اقتصادی بدحالی اپنے اپنے علاقوں کی معیشتوں کے لیے خطرناک ہے، رواں سال روس کی معیشت 1.9 اور برازیل کی 3.4 فیصد تک سکڑ سکتی ہے تاہم آئندہ سال عالمی معاشی نمو معمولی اضافے سے 2.8 فیصد پر پہنچ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں