پاک امریکا سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پا جائے گا امریکی سفیر

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنا حکومت پاکستان کی اپنی صوابدید پر ہے۔

دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں بھی امر یکا تعاون کرنے کے لیے تیارہے، رچرڈ اولسن فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امر یکا دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔


شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنا حکومت پاکستان کی اپنی صوابدید پر ہے، دیا میر بھاشا ڈیم بہت بڑا منصوبہ ہے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد طے پاجائے گا جس کے بعد پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔

رچرڈ اولسن نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنا حکومت پاکستان کی اپنی صوابدید پر ہے اوراس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکا دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیارہے۔
Load Next Story