ہفتہ رفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی 46 پوائنٹس کی کمی

مجموعی سرمایہ کاری مزید گر کر 40 کھرب 43 ارب 18 کروڑ 79 لاکھ 76 ہزار691 روپے رہ گئی۔


Business Reporter November 19, 2012
مارکیٹ میں مندی کی وجہ سیاسی حالات میں سنگین صورتحال، غیرملکی سرمایہ کاانخلا، خریداروں کی عدم دلچسپی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی کاروبار مندی کا شکار رہا۔

ہفتے کے5 کاروباری دنوں میں سے3 دن کاروبار مندی کی لپیٹ میں رہا جبکہ 2روز تیزی رہی۔ پورے ہفتے میں سرمایہ کاروں کا اعتمادنئی سرمایہ کاری پر بحال دکھائی نہ دیا انکی جانب سے محتاط سرمایہ کاری دیکھی گئی جبکہ کراچی سمیت ملک میں جاری دہشت گردی ،لوٹ مار ،قتل وغارت کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچے رکھا۔ گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ سرمایہ میں6 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 45.53 پوائنٹس کی کمی سے 16197.74 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 147.37 پوائنٹس گھٹ کر 13184.09 پوائنٹس پر ، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 0.97 پوائنٹس کے خسارے کے بعد11377.65 اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 110.34 پوائنٹس کی مندی سے 28209.64 پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 6 ارب 5 کروڑ 47 لاکھ 76 ہزار 125روپے کم ہوکر 40 کھرب 43 ارب 18 کروڑ 79 لاکھ 76 ہزار 691 روپے ہو گیا۔

بینکنگ، فرٹیلائزر، پیٹرولیم، کمیونیکیشن، ٹیکسٹائل، پاور اور دیگر سرگرم سیکٹرز میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ ماہرین اسٹاک کا خیال ہے کہ حصص مارکیٹ میں مندی کی بنیادی وجہ کراچی سمیت ملک میں امن وامان کے بدترین حالات اور سیاسی کشمکش ہے اور ملک میں عام انتخابات تک مارکیٹ میں کوئی بڑی تیزی کے امکانات کم ہیں اور اگر کوئی تیزی کی نمایاں لہر آئی بھی تو وہ مصنوعی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں