لیڈرشپ ایماندار نہ ہو تواوپر سے نیچے تک سب کرپٹ ہوجاتے ہیںعمران خان

پاکستان میں آج بڑاایونٹ ہورہا ہےجہاں وزیراعظم پارلیمنٹ میں آرہےہیں لہذا میراپارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے، عمران خان

پاکستان میں آج بڑاایونٹ ہورہا ہےجہاں وزیراعظم پارلیمنٹ میں آرہےہیں لہذا میراپارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے، عمران خان فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے لوگ منی لانڈرنگ کر کے پیسا باہر بھیجتے ہیں لہذا لیڈرشپ ایماندار نہ ہو تواوپر سے نیچے تک سب کرپٹ ہوجاتے ہیں۔


مانچسٹرمیں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بڑا ایونٹ ہو رہا ہے جہاں وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ میں آرہے ہیں لہذا میرا پارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمرون کی مجال نہیں تھی کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر پاناما پیپرز پر جواب نہ دیتے، اوور سیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے پیسوں سے پاکستان چل رہا ہے لیکن پاکستان سے لوگ منی لانڈرنگ کر کے پیسا باہر بھیجتے ہیں لہذا لیڈرشپ ایماندار نہ ہو تواوپر سے نیچے تک سب کرپٹ ہوجاتے ہیں جب کہ سنگاپور نے کرپشن ختم کی ادارے مضبوط کیے اور انسانوں پر پیسا لگایا۔
Load Next Story