گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے انڈیکس36122پر پہنچ گیا

گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس 36000 اور 36100 پوائنٹس کی 2 بالائی حدیں عبورکرنے میں کامیاب ہوا

گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس 36000 اور 36100 پوائنٹس کی 2 بالائی حدیں عبورکرنے میں کامیاب ہوا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ36451پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد 2 بالائی حدوں کے اضافے سے نئی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں1ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ سرمایہ 74 کھرب 2 ارب روپے سے بڑھ کر74 کھرب3 ارب روپے تک جا پہنچا۔ سرمایہ کار ٹیلی کام، آئل اینڈ گیس، توانائی، بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں سرگرم دکھائی دیے اور انہوں نے خریداری میں بھی دلچسپی لی جس کی وجہ سے کاروبای گراف بلندی کی جانب دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور 4 کاروباری دنوں میں انڈیکس میں 366.27 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم ایک روزہ مندی کے سبب انڈیکس 217.47 پوائنٹس گھٹ گیا۔

گزشتہ ہفتے خریداری میں تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 36400 پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا جبکہ مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 35900 پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیاتھا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس 36000 اور 36100 پوائنٹس کی 2 بالائی حدیں عبورکرنے میں کامیاب ہوا۔


گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کے باوجود 148.80 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 35973.69 پوائنٹس سے بڑھ کر 36122.49 پوائنٹس پرجاپہنچا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 3.40 پوائنٹس کے اضافے سے 21098.57 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24615.93 پوائنٹس سے کم ہو کر 24612.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب 1کروڑ 83لاکھ 10ہزار 225 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم 74کھرب 2ارب 85کروڑ 73لاکھ 90ہزار 658 روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 3ارب 87کروڑ 57لاکھ 883 روپے ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ 31کروڑ 27لاکھ 53ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 14ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم 27کروڑ 30لاکھ 20ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 8 ارب روپے تک محدود رہی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طور پر 1827 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 941 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 767 میں کمی اور 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔ کاروبارکے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام، سوئی نادرن گیس کمپنی، دیوان سیمنٹ، پاک انٹرنیشنل بلک، بائیکوپٹرولیم، دیوان موٹرز،کے الیکٹرک لمیٹڈ، پاک الیکٹرون، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ، پیس پاک لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل اورجہانگیرصدیق کمپنی سرفہرست رہے۔
Load Next Story