پشاور دنیا کا دوسرا راولپنڈی چوتھا آلودہ ترین شہر قرار

دنیا کے 20 آلودگی والے شہروں میں نائیجیریا کا اونیتاشا پہلے اور ایران کا زیبل تیسرے نمبر پر ہے، عالمی ادارہ صحت


INP May 16, 2016
دنیا کے 20 آلودگی والے شہروں میں نائیجیریا کا اونیتاشا پہلے اور ایران کا زیبل تیسرے نمبر پر ہے، عالمی ادارہ صحت۔ فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کا دوسرا اور راولپنڈی کو چوتھا آلودہ ترین شہر قراردے دیا۔

عالمی ادارہ صحت نے فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ دنیا کے 20 آلودگی والے شہروں میں نائیجیریا کا اونیتاشا پہلے، پاکستان کا پشاور دوسرے، ایران کا زیبل تیسرے اور پاکستان کا ہی راولپنڈی چوتھے نمبر پر ہے، فہرست میں نائیجیریا کا کادونا 5 ویں اور سعودی عرب کا ریاض7 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی لسٹ میں 14 ویں نمبر پر ہے، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی تعداد 10 فیصد مقرر ہے جب کہ پشاور کی فضا میں فی ملین ذرات کی تعداد 540 تک پہنچ چکی ہے، گندگی کے ڈھیر، نکاسی آب اور آلودگی کی وجہ سے پشاور کی فضا ابر آلود ہو چکی ہے، پشاور میں روزانہ 8 لاکھ گاڑیوں کی آمد ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں