سمندرپارپاکستانیوں کاووٹ کیلئے موبائل ایپ کا تجربہ کیا جائے پارلیمانی کمیٹی

بیرون ملک تعینات ایک ہزارافسران پرتجربہ کر کے رپورٹ کمیٹی کودی جائے، دفترخارجہ کوخط ارسال

الیکشن کمیشن سنجیدہ ہے نہ تعاون کررہا ہے یہی وجہ ہے ووٹنگ طریقہ کارطے نہیں کیاجاسکا، نوید قمر. فوٹو: فائل

پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے دفترخارجہ کو سمندر پارپاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے موبائل ایپ کا بیرون ملک تعینات ایک ہزارافسران پر تجربہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سمندرپارپاکستانیوں کے ووٹ کاحق استعمال کرنے کے حوالے سے متعدد تجربے کیے ہیں جوکامیاب نہیں ہوسکے۔ اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سمندرپار پاکستانیوں کی ووٹنگ کے معاملے پرتعاون نہیں کررہا۔

رکن کمیٹی سید نوید قمرنے بتایا کہ الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کے حوالے سے سنجیدہ ہے نہ تعاون کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک سمندرپار پاکستانیوں کی ووٹنگ کے لیے طریقہ کارطے نہیں کیاجا سکا۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کی جانب سے موبائل ایپ کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Load Next Story