اعتزاز احسن کا مولانا فضل الرحمن کے ساتھ رابطے سے انکار

اپوزیشن جماعتوں کا بھی مولانا فضل الرحمن سے کسی قسم کا رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ


INP May 16, 2016
آصف زرداری کی ہدایت کے باوجود اعتزازاحسن نے مولانا فضل الرحمن سے رابطے سے انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہدایت کے باوجود اعتزاز احسن نے جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرنے سے انکار کردیا، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بھی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے رابطہ کر کے ان سے کہا کہ وہ اعتزاز احسن کو ہدایت کریں کہ وہ موجودہ صورت حال کے حوالے سے مجھ سے بھی رابطہ اور مشاورت کریں مگر اعتزاز احسن نے آصف زرداری کی ہدایت کے باوجود مولانا فضل الرحمن سے رابطے سے انکار کردیا اور جب معاملہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں سامنے آیا تو وہاں بھی مولانا فضل الرحمن سے رابطے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ان سے کسی قسم کا رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آصف زرداری کی ہدایت کے باوجود اعتزاز نے رابطہ نہیں کیا کیونکہ اپوزیشن جماعتیں سمجھتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمن آئیںگے تو کوئی سازش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں