سروس کی بندش ٹیلی کام سیکٹر سرمایہ کاری کیلیے شش وپنج کا شکار

تین بار سروس کی بندش سے انڈسٹری کو مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔


INP November 19, 2012
تین بار سروس کی بندش سے انڈسٹری کو مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: دہشت گردی کی روک تھام کیلئے لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس کی بندش نے ٹیلی کام انڈسٹری کو نئی سرمایہ کاری پر نظرثانی کرنے پر مجبور کردیا۔

ٹیلی کام انڈسٹری کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تین بار بندش کا سامنا کرنا پڑا جس سے انڈسٹری کو مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق موبائل فون کے نئے کنکشنز کی فروخت کے طریقہ کار میں مجوزہ تبدیلی اور حساس دنوں میں سروس کی بندش معمول بن جانے کے بعد انڈسٹری نے مستقبل قریب میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر نظرثانی شروع کردی ہے جس سے ملک میں براہ راست سرمایہ کاری میں مزید کمی کا خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں