شریف خاندان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان

وزیراعظم شریف خاندان کے 1985 سے اب تک کے اثاثوں اور ادا شدہ ٹیکسوں کی تفصیلات آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، ذرائع


ویب ڈیسک May 16, 2016
وزیراعظم شریف خاندان کے 1985 سے اب تک کے اثاثوں اور ادا شدہ ٹیکسوں کی تفصیلات آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، ذرائع. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شریف خاندان کے ٹیکس کی تفصیلات ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریجنل ریونیو آفس لاہور کے افسران گزشتہ روز چھٹی کے باوجود شریف خاندان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات کا ریکارڈ لے کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ ایف بی آر افسران نے دن بھر کام کرنے کے بعد وزیراعظم اور ان کے خاندان کے 1985 سے اب تک کے اثاثوں اور ادا شدہ ٹیکسوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیار کر کے فنانس ڈویژن کو بھجوائی جہاں سے رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد رپورٹ کو قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے پر حتمی فیصلہ کریں گے جب کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ وزیراعظم اپنے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں