ڈی پی او جعفر آباد جہانزیب کاکڑ نے اپنے دفتر میں خود کشی کر لی

ایس ایس پی جہانزیب کاکڑ نے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کی، پولیس


ویب ڈیسک May 16, 2016
ایس ایس پی جہانزیب کاکڑ نے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کی، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ڈی پی او جہانزیب کاکڑ نے مبینہ طور پر اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او جعفر آباد ایس ایس پی جہانزیب کاکڑ اپنے آفس میں گئے اور ملازم کو بلا کر کہا کہ اس وقت کسی سے ملاقات نہیں کر سکتا لہذا کسی بھی شخص کو اندر نہ آنے دیا جائے، تھوڑی ہی دیر بعد اندر سے گولی کی آواز سنائی دی اور جب دروازہ کھولا گیا تو ڈی پی او جہانزیب کاکڑ کی خون آلود لاش پڑی تھی۔

پولیس حکام نے جہانزیب کاکڑ کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آلہ قتل اور لاش کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں