مسلم لیگن میں 40 سے 50 ارکان کا فارورڈ بلاک بن چکا ہے شیخ رشید کا دعویٰ
اندازہ ہے کہ نواز شریف آج 1935 سے ’’رضیہ بٹ‘‘ کا ناول شروع کرکے 2016 پر ختم کریں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں 40 سے 50 ارکان کا فارورڈ بلاک بن چکا ہے جو کسی بھی وقت سامنے آ سکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو آج سے اصل سیاست شروع ہو گی جو وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک جاری رہے گی، ہم چاہتے ہیں کہ بلا شرکت غیر تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیئے اور عمران خان کو بھی اپنی آف شور کمپنی کی وضاحت کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے 16 برس بعد پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیغام پہنچایا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے تو نواز شریف سے استعفیٰ لے کر بے شک خود آ گے آ جائیں۔ مسلم لیگ (ن) میں 40 سے 50 ارکان کا فارورڈ بلاک بن چکا ہے جو کسی بھی وقت سامنے آ سکتا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں، مجھے پتہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 1935 سے رضیہ بٹ کا ناول شروع کرنا جو 2016 پر آ کر ختم ہو گا، ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم آج اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دے دیتے ہیں تو ایف بی آر عمران خان سمیت 500 لوگوں کو نوٹس جاری کرے اور حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز تشکیل دے تاکہ جو بھی قومی دولت لوٹنے میں ملوث ہے سب کو قرار واقعی سزا ملے۔