ایسی سیاست کا قائل نہیں جس سے نظام کو خطرہ ہو خورشید شاہ

وزیراعظم کو اپوزیشن کے سوالات کے جواب دینے چاہیئیں، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک May 16, 2016
میثاق جمہوریت کی وجہ سے ہی آج پیار سے بات کر رہا ہوں، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

ZAGREB: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں ایسی سیاست کا قائل نہیں ہوں جس سے نظام کو خطرہ ہو۔

متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں لیکن ان کے بچوں کا نام اس میں شامل ہے، کبھی اس کی تردید کی جاتی رہی اور کبھی اعتراف کیا گیا لہذا وزیراعظم کو اپنے بچوں کے اثاثوں کی وضاحت کرنی چاہیئے، ہمارے ہاتھ میں بندوق ہے نا ہی پتھر اس لئے وزیراعظم کو اپوزیشن جماعتوں کے سوالات کا جواب دینا چاہیئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی وجہ سے ہی آج پیار سے بات کر رہا ہوں، میں ایسی سیاست کا قائل نہیں جس سے نظام کو خطرہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز متفقہ ہونے چاہیئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں