سہ روزہ انڈر 19 کراچی بلوز نے لاہور راوی کو 3 وکٹ سے پچھاڑ دیا

شالیمار اور بہاولپور کا میچ ڈرا، سیالکوٹ کیخلاف راولپنڈی کے حسن رضا نے 137 کی اننگز کھیلی،فیصل جاوید کی 2 وکٹیں۔


Sports Reporter November 19, 2012
فیصل آباد ریجن اور کوئٹہ، اسلام آباد اور پشاور ریجن کی ٹیموں کے میچز بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے، احمد کی سنچری۔ فوٹو: فائل

انٹر ریجن انڈر 19 تین روزہ کرکٹ میں کراچی بلوز نے لاہور راوی کو 3 وکٹ سے پچھاڑ دیا۔

لاہور شالیمار اور بہاولپور کا میچ ڈرا ہوگیا، اسی طرح فیصل آباد ریجن اور کوئٹہ ،راولپنڈی اور سیالکوٹ ، اسلام آباد اور پشاور ریجن کی ٹیموں کے میچز بھی بغیر کسی نتیجہ کے اختتام کو پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی بلوز نے لاہور راوی کو3 وکٹ سے پچھاڑ دیا، میچ کے آخری روز میزبان ٹیم کو فتح کیلیے 92 رنزاورمہمان سائیڈ کو8 وکٹوں کی ضرورت تھی،کراچی نے محمد وقاص اوردانیال شاہ کی ذمہ دارانہ اننگزکی بدولت لو سکورننگ میچ میں144 کاہدف حاصل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

دونوں بیٹسمین 40، 40 رنز بنا کر فتح کے ساجھے دار بنے، کامران شوکت کی عمدہ بولنگ بھی لاہور راوی کو ناکامی سے نہ بچا سکی، فاسٹ بولر نے17 رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،حیدر علی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ میچ کا اسکور لاہور پہلی اننگز 138، دوسری اننگ 112، کراچی بلوز107 اور7 وکٹوں پر144رنزرہا۔ڈرنک اسٹیڈیم بہاولپور میں میزبان اور لاہور شالیمار کا میچ ڈرا ہوگیا، بہاولپور نے دوسری باری 8 وکٹ پر269 رنز بناکر ڈیکلیئرڈکردی، دوسری اننگز میں شالیمار نے 149 پر8 وکٹیں گنوا دی تھیں کہ میچ کا وقت ختم ہوگیا، بہاولپور کے رافح احمد نے 144 رنز کی شاندار اننگز تراشی۔

دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کے نعمان اکرم نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودھا میں فیصل آباد اور کوئٹہ کا میچ بھی برابر رہا، فیصل آباد کے319 رنز کے جواب میں کوئٹہ نے 279 رنز بنائے، دوسری باری میں فیصل آباد نے7وکٹوں پر 229 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر ڈ کی،جمال وہاب نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کوئٹہ نے 7 وکٹ پر 107 رنز بنائے تھے کہ میچ ختم ہوگیا ۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں میزبان ٹیم اور پشاور کا میچ بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا، اسلام آبادنے پہلی اننگز میں 190 اور دوسری میں265 رنز بنائے، پشاورپہلی اننگز میں 229 اور دوسری باری میں 8 وکٹوں پر214 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

خورشید شاہ نے 49 اور شاہ زیب نے ناقابل شکست45 رنز کی اننگز کھیلی۔ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں راولپنڈی اور سیالکوٹ ریجن کی ٹیموں کا مقابلہ بھی برابر رہا، راولپنڈی نے کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگزمیں 5 وکٹوں پر 408 رنز بنائے،حسن رضا نے 137 اور شیراز لطیف نے 81 رنز بنائے، فیصل جاوید 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، راولپنڈی کے پہلی اننگز میں 210 رنزکے جواب میں سیالکوٹ نے پہلی باری میں 188 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |