بھارت میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی 18 افراد ہلاک

کشتی میں جگہ کم ہونے کے باوجود تمام افراد اسی میں سوار ہوگئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا، حکام


ویب ڈیسک May 16, 2016
کشتی ڈوبنے کے واقعہ کے خلاف علاقے میں لوگوں کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعدد کشتیوں کو آگ لگادی گئی۔ فوٹو : فائل

مشرقی بھارت میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ بروقت ریسکیو کارروائی پر سیکڑوں افراد کو بچا لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی بھارت میں مسافروں سے بھری کشتی دریا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں سوار دیگرسیکڑوں افرادکو بچالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد میلے میں شرکت کرکے گاؤں واپس آرہے تھے لیکن کشتی میں جگہ کم ہونے کے باوجود تمام افراد اسی میں سوار ہوگئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

امدادی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ڈوبنے والے سیکڑوں افراد کو بچالیا گیا جس کے بعد تلاش کا کام بھی ختم کردیا گیا ہے۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعدد کشتیوں کو نذر آتش کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں