اغوا کاروں نے دوران قید شدید تشدد کا نشانہ بنایا شہبازتاثیر

اغوا کاروں نے میرا منہ بھی سوئی دھاگے سے سی دیا تھا، شہبازتاثیر


ویب ڈیسک May 16, 2016
اغوا کاروں نے میرا منہ بھی سوئی دھاگے سے سی دیا تھا، شہبازتاثیر، فوٹو؛ فائل

مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کا کہنا ہےکہ اغوا کار مجھ پر بہیمانہ تشدد کرتے اور اذیتیں پہنچاتے تھے جب کہ انہوں نے میرا منہ بھی سوئی دھاگے سے سی دیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں گزشتہ دنوں اغوا کاروں کی قید سے رہائی پانے والے شہباز تاثیر نے بتایا کہ اغوا کار ان پر بہیمانہ تشدد کرتے اور اذیتیں پہنچاتے تھے، انہوں نے مجھے اغوا کے ابتدائی ایام میں کوڑے مارے اور صرف 3 سے 4 روز سیکڑوں مرتبہ کوڑے مارے۔ انہوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے میری کمر پر بلیڈ مارے اور پھر پلاس سے کمر کا گوشت بھی نکالا، میرے ہاتھوں پیروں کے ناخن نکالے گئے پھر مجھے زمین میں دبا دیا گیا۔

شہبازتاثیر کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے میرا منہ سوئی دھاگے سے سی دیا تھا اور تقریباً ایک ہفتے تک کھانا بھی نہیں دیا، میری ٹانگ پر گولی ماری گئی لیکن خوش قسمتی سے میری ہڈی محفوظ رہی۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کار مجھے بینک اکاؤنٹ بتانے پر زور دیتے رہے جس کے لیے انہوں نے میرے منہ پر شہد کی مکھیاں بھی چھوڑیں تاکہ میری یہ ویڈیو میرے اہل خانہ کو دکھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |