ٹکٹوں کی تقسیم پارلیمانی بورڈ کریگان لیگ خیبر پختونخوا

اقبال جھگڑا، امیرمقام، صابرشاہ، سردارمہتاب اور فرید طوفان بورڈ کے ممبر ہونگے،ذرائع

خفیہ سروے کا آغاز،بعض رہنماؤںکاسخت ردعمل،جوڑ توڑ کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے پانچ اہم رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


بورڈ کا باقاعدہ اعلان اگلے ماہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کے معاملات نمٹانے کیلیے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا،سینئر نائب صدر انجینئرامیرمقام،صوبائی صدرپیرصابرشاہ،سابق وزیراعلیٰ سردارمہتاب احمدخان اور سینئررہنمافریدطوفان کواس حوالے سے تیاریاںکرنے کیلیے گرین سگنل دیدیا ہے۔مذکورہ رہنماپارٹی میںنئے شامل ہونے والے کارکنوںمیںسے مناسب امیدواربھی تلاش کریںگے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے خفیہ سروے بھی شروع کیا جا چکاہے۔مختلف حلقوں میںن لیگ کے امیدواروںکی نامزدگی سے متعلق اطلاعات پر صوبائی اورمرکزی رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ سینئر نائب صدر امیرمقام نے واضح کیا ہے کہ کسی کارکن سے انتخابی ٹکٹ کا وعدہ نہیں کیا گیا،ٹکٹوں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ خالصتاً میرٹ پر کرے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں نے ٹکٹوں کے حصول کیلیے جوڑ توڑ کاسلسلہ تیز کررکھا ہے اوربظاہر خاموشی کے باوجوداندرون خانہ مختلف حلقے سرگرم ہیں جو مرکزی وصوبائی قائدین کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔
Load Next Story