پاکستان کی خودمختاریسالمیت اورقومی سلامتی پر تعاون جاری رکھیں گے چین کی یقین دہانی

سربراہ پاک فوج نے چین کی سول وعسکری قیادت سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پربھی بات کی

چین کی قیادت نے پاکستان کو درپیش چینلنجز کو چین کے چیلنجز قرار دیا،ترجمان پاک فوج۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

DUBAI:
سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے چینی وزیراعظم، وزیرخارجہ، وائس چیئرمین ملٹری کمیشن اور سی جی ایس سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور مشترکہ چینلجز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کی خودمختاری،سالمیت اورقومی سلامتی کی یقینی دہانی کرائی۔

ترجمان پاک فوج لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے چینی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات سمیت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔





ترجمان کے مطابق چین کی سیاسی و عسکری قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کی خودمختاری، سالمیت ، قومی سلامتی اور ترقی میں تعان جاری رکھے گا۔ دونوں جانب سے جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کی کوششوں پر زور دیا گیا جب کہ چین کی قیادت نے پاکستان کو درپیش چینلنجز کو چین کے چیلنجز قرار دیا۔




ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف جاری بلاامتیار آپریشن اور ان کے ٹھکانوں کے خاتمے کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔



دوسری جانب بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ چین انتہائی مفید رہا، پاک چین مشترکہ چیلنجرز سے مقابلے کے لیے تعاون کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی رہداری سے خطے میں خوشحالی میں آئے گی جب کہ منصوبے سے پاکستان سمیت خطے کو فائدہ ہوگا اور سیکیورٹی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Load Next Story