ججوں کے ہوتے فوج مارشل لانہیں لگاسکتی اعتزاز

صدرکے دوعہدوںپرہائیکورٹ کے بعدسپریم کورٹ کافیصلہ حتمی ہوگا.


Online November 19, 2012
صدرکے دوعہدوںپرہائیکورٹ کے بعدسپریم کورٹ کافیصلہ حتمی ہوگا۔ فوٹو: فائل

سینیٹرچوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدودسے تجاوزکے مرتکب ہوئے،صدر کے دوعہدوں کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اس پرسپریم کورٹ حتمی فیصلہ کرے گی۔

ملک میں جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اصغر خان کیس میں صدرآصف علی زرداری کوفریق نہیںبنایا گیا۔لاہورہائیکورٹ میںصدرکے دوعہدوں کے خلاف جوفیصلہ آیاتوپھراپیل پر سپریم کورٹ کافیصلہ حتمی ہوگا ۔صدرکے سیاسی ہونے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ جمہوریت کی محافظ عدلیہ ہے،افتخارمحمدچوہدری اور دوسرے ججزجمہوریت کی ضمانت ہیں اس لیے میرے خیال میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |