بغداد میں بم دھماکوں میں 46 افراد ہلاک90 سے زائد زخمی

بغداد کی مارکیٹ میں خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔

بغداد کی مارکیٹ میں خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔ فوٹو؛ فائل

MUMBAI:
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 46 افراد ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں واقع الشعب مارکیٹ میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑالیا جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 70 سےزائد زخمی ہوگئے۔ بغداد کے آپریشنز کمانڈ کے ترجمان کے مطابق خود کش حملہ خاتون بمبار نے کیا جس نے مارکیٹ کے پرہجوم علاقے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

بغداد میں دوسرا دھماکا الرشید کے علاقے میں ہوا جہاں کار میں نصب بم پھٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 21 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دونوں دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
Load Next Story