ایم کیوایم کا پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن سے الگ ہونے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کو نہ صرف اپوزیشن رہنماؤں کے نام پانامہ لیکس میں شامل ہونے کی وجہ سے تحفظات تھے، ذرائع


ویب ڈیسک May 17, 2016
پانامہ لیکس میں ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کا نام شامل نہیں ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس پر مشاورت کے لیے سینیٹر بیرسٹر سیف اور سینیٹر میاں عتیق کراچی پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو نہ صرف اپوزیشن رہنماؤں کے نام پاناما لیکس میں شامل ہونے کی وجہ سے تحفظات تھے بلکہ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں میں ایم کیو ایم سے کوئی رائے نہیں لی جارہی تھی حتیٰ کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی تقریر کے بعد ایوان سے بائیکاٹ کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں