وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں سركاری قوانین كے تحت لینڈ ایكوزیشن پرپابندی عائد کردی

چوہدری نثار نے بارہ كہومیں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن كے لیے سیكشن فور كے تحت حاصل كی گئی زمین كینسل کردی۔

چوہدری نثار نے بارہ كہومیں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن كے لیے سیكشن فور كے تحت حاصل كی گئی زمین كینسل کردی۔ فوٹو؛ فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے وفاقی دارالحكومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیز كے قیام كی غرض سے سركاری قوانین كے تحت لینڈ ایكو زیشن پرپابندی عائد کردی۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیرداخلہ نے كہا ہے كہ ایك مخصوص طبقے كے فائدے کے لیے سركاری قوانین كا غلط استعمال كرنے اورغریبوں كی زمین سستے داموں ہتھیانے كی اجازت نہیں دی جاسكتی۔ انہوں نے چیف كمشنراسلام آباد كو ہدایت كی كہ اسلام آباد انتظامیہ كسی ایسے عمل كا حصہ نہ بنے۔

وزیرداخلہ نے بارہ كہومیں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن كے لیے سیكشن فور كے تحت حاصل كی گئی زمین كینسل كرنے اوراسپیشل سیكریٹری داخلہ كو انكوائری كرنے كاحكم دے دیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فیڈرل گورنمنٹ كے غریب ملازمین كواسلام آباد میں زمین فراہم كرنے كی ہراسكیم كی حمایت كروں گا بشرطیكہ شہر كے دیہی مكینوں سے ماركیٹ ریٹ پر زمین خریدی جائے، قبضہ گروپ سركاری ہوں یا پرائیویٹ، ان كو میرے دورِوزارت میں اسلام آباد میں كسی سے زمین ہتھیانے كی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
Load Next Story