پاناما لیکس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مذاکرات آج ہوں گے
اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کو آج دوپہر مذاکرات کی دعوت دے دی۔
KARACHI:
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاناما لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے مذاکرات آج ہوں گے جس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کو آج دوپہر طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ٹی او آرز بنانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بات کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خورشید شاہ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن کو آج دوپہر ڈھائی بجے اپنے چیمبر میں مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کوشش ہےکہ پارلیمانی کمیٹی کے نام کل ہی فائنل کرلیے جائیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کو بھی ہدایت کردی ہےکہ وہ بھی کمیٹی کے لیے نام لے کر آئیں۔