پاک بھارت تجارت میں پیشرفت ہوئی پاکستانی ہائی کمشنر

دہلی تجارتی میلہ میںنئے مواقع میسرآئینگے،سلمان بشیر،پاکستانی پویلین کاافتتاح۔


November 19, 2012
دہلی تجارتی میلہ میںنئے مواقع میسرآئینگے،سلمان بشیر،پاکستانی پویلین کاافتتاح۔ فوٹو: فائل

MULTAN: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے مابین تجارتی تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

نئی دہلی میں32ویں بین الاقوامی تجارتی میلے میں پاکستانی پویلین کاافتتاح کرنے کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سلمان بشیرنے کہاکہ میلے میں 176سے زائدپاکستانی سٹالزقائم کردیے گئے ہیں۔اس میلے میں پاکستانی تاجروں کی شرکت سے نئے مواقع میسرآئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں