2005زلزلہ ایرانے8779منصوبے مکمل کرلیے

70ارب کے منصوبوںپرکام جاری،12فیصدمنصوبے شروع کرنے کیلیے مزید30ارب درکار


Masood Majid Syed/AFP November 19, 2012
حکومت سے2012کے سیلاب زدگان کیلیے عالمی اداروں سے معاونت کی درخواست کامطالبہ فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون/ فائل

زلزلے کے بعد تعمیرنووبحالی کے ادارہ ایرانیکل14,528منصوبوں میں سے 8,779مختلف منصوبے مکمل کر لیے۔

2008تک صرف 1,627منصوبے مکمل کیے گئے تھے،موجود ہ حکومت نے 5سال میںچارگنازیادہ منصوبے مکمل کرلیے۔مختلف تعمیرات کی مدمیں 70ارب روپے لاگت کے منصوبوں پرکام جاری ہے تاہم12فیصدمنصو بے شروع کر نے کیلیے مزید30ارب روپے کی رقم درکار ہے۔

دریں اثناسول سوسائٹی اور انسانی امداد سے متعلق اداروں نے حکومت سے2012کے سیلاب زدگان کیلیے عالمی اداروں سے معاونت کی باضابطہ درخواست کرنے کامطالبہ کیاہے یہ مطالبہ این ایچ این کے زیراہتمام حالیہ سیلابوں کے بعدامدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلیے منعقدہ قومی جائزہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران شرکانے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں