امریکی سینیٹ میں نائن الیون متاثرین کی جانب سے سعودی حکومت پر مقدمے کیلیے بل منظور

بل کے تحت نائن الیون حملوں کے متاثرین امریکا کی عدالتوں میں سعودی حکومت پرمقدمہ کرسکیں گے۔


ویب ڈیسک May 17, 2016
بل کے تحت نائن الیون حملوں کے متاثرین امریکا کی عدالتوں میں سعودی حکومت پرمقدمہ کرسکیں گے۔ فوٹو؛ فائل

امریکی سینیٹ نے نائن الیون پر سعودی حکومت کے خلاف مقدمے کے لیے قانون کی منظوری دے دی جس کے تحت سانحہ کے متاثرہ خاندان سعودی حکومت پر مقدمہ کرسکیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ نکالنے کی دھمکی دینے کے باوجود امریکی سینیٹ نے نائن الیون حملوں کے متاثرہ خاندانوں کو سعودی حکومت پر مقدمہ کرنے کے قانون کی منظوری دے دی جس کے تحت اب سانحہ کے متاثرین امریکا کی عدالتوں میں سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرسکیں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوباما انتظامیہ کی جانب سے بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے خبر دار کیا گیا تھا کہ اگر امریکا نے نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے کوئی قانون منظور کیا تو امریکا میں موجود اپنے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں