عمران خان آج قومی اسمبلی میں اپنے ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں گے

چیرمین پی ٹی آئی ایوان کو اپنی آف شور کمپنی اور فلیٹ کی فروخت کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔


ویب ڈیسک May 18, 2016
چیرمین پی ٹی آئی ایوان کو اپنی آف شور کمپنی اور فلیٹ کی فروخت کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: چیرمین تحریک انصاف عمران خان آج قومی اسمبلی میں اپنے مکمل ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں گے جب کہ اس دوران وہ ایوان کو اپنی آف شور کمپنی اور فلیٹ کی فروخت کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چیرمین عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے مکمل ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں گے جب کہ اس دوران وہ اپنی آف شور کمپنی اور لندن کے فلیٹ کی فروخت کے بارے میں بھی ایوان کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی 2 آف شور کمپنیوں کے کاغذات ایوان میں پیش کریں گے اور ان کی ایک بلاواسطہ کمپنی کی تفصیلات بھی بتائیں گئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کی آف شور کمپنیوں کے بلاواسطہ فوائد حاصل کیے ہیں جب کہ مریم نواز کی آف شور کمپنی نیسکول لمیٹیڈ اور نیلسن انٹرپرئز ہیں اور عمران خان ان کمپنیوں کے رجسٹریشن کے کاغذات اسمبلی میں دکھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں