بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کو سی کلاس کام ملتا ہےمہوش حیات

 فلموں کا معیار بہتر ہوجائے تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت نہیں پڑیگی،اداکارہ


INP May 18, 2016
 فلموں کا معیار بہتر ہوجائے تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت نہیں پڑیگی،اداکارہ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی انڈین فلم میکرز سے کام مانگنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہماری فلموں کا معیار مزیدبہتر ہوجائے تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی انھوں نے کہا کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں۔ آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں