افغانستان کئی نسلوں سے گریٹ گیم کاحصہ ہے ہلیری

اتحادی فوج کے انخلاسے قبل اسے اقتصادی طورپر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے

اتحادی فوج کے انخلاسے قبل اسے اقتصادی طورپر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ 2014کے آخر میں اتحادی افواج کے انخلاکی ڈیڈلائن قریب آرہی ہے۔


پورے خطے میں اقتصادی تعلقات کو مستحکم بناناافغانستان کیلیے نا گزیر ہے،اگرآپ نقشہ دیکھیں تویہ دیکھ سکتے ہیں کہ افغانستان کیوں اتنے عرصے سے لڑ رہاہے۔وہ کئی نسلوں سے گریٹ گیم کاحصہ رہاہے اورایسااس کی انتہائی اہمیت کی حامل اسٹرٹیجک پوزیشن کی وجہ سے ہے۔

وہ سنگا پورمینجمنٹ یونیورسٹی میںتقریرکررہی تھیں۔ہلیری کلنٹن نے افغانستان کو خطے میں اقتصادی طورپر مستحکم کرنیکی ضرورت پر زوردیا۔وہ افغانستان کو وسط ایشیاکی معیشتوں سے ملانے والے نئے سلک روٹ اور اقتصادی مضبوطی کا حوالہ دے رہی تھیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کے معاشی مستقبل کو مضبوط بنانادراصل اس کی سلامتی واستحکام یقینی بنانے کے مترادف ہوگا۔
Load Next Story