حکومت کا5 سالہ کار کر دگی رپورٹ شائع کرنیکا فیصلہ

اپنے حلقوںکے عوام سے روابط بڑھائیں،مرکزی قیا دت کی پارٹی رہنمائوںکوہدایت


INP November 19, 2012
اپنے حلقوںکے عوام سے روابط بڑھائیں،مرکزی قیا دت کی پارٹی رہنمائوںکوہدایت۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی حکومت نے آئندہ عام انتخابات سے قبل عوام کی فلاح وبہبود کیلیے کیے گئے اقدامات اورقانون سازی سمیت اپنی پانچ سالہ کار کر دگی کی رپورٹ شائع کر نیکا فیصلہ کرلیاہے۔

پی پی پی ذرائع کے مطابق مارچ 2013میںپیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت کررہی ہے،ذرائع کے مطابق انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی نے اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی رپورٹ شائع کرنیکافیصلہ کرلیاہے،اس ضمن میںمرکزی قیا دت نے شعبہ اطلاعات کوہدایت جاری کردی ہے اسکے علاوہ پارٹی رہنمائوںکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے پانچ سالہ دور میںاٹھائے گئے عوامی فلاح وبہبودکے اقدامات کوموثراورمثبت اندازمیںاجاگر کرنے کیلیے اپنے حلقوں کے عوام سے روابط بڑھادیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں