وزیراعظم کی لندن روانگی کا شیڈول تبدیل اب 20 مئی کے بعد روانہ ہوں گے

وزیر اعظم نے پہلے آج 18 مئی کو روانگی کا پروگرام بنایا تھا


Online May 18, 2016
وزیر اعظم نے پہلے آج 18 مئی کو روانگی کا پروگرام بنایا تھا: فوٹو:فائل

وزیراعظم محمد نواز شریف نے میڈیکل چیک اپ کیلیے لندن روانگی سے متعلق اپنے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے وزیر اعظم نے پہلے آج 18 مئی کو روانگی کا پروگرام بنایا تھا مگر اب 20 مئی کے بعد ہی روانہ ہوں گے۔

باخبرذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم لندن سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایات لیکر آنیوالے سینیٹر رحمن ملک کی آمد کے بعد لندن روانگی کیلیے اڑان بھریں گے کیونکہ رحمن ملک ہی سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں متوقع ملاقات کے حوالے سے خصوصی پیغام لے کرآئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں