استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدپرڈیوٹی میں5فیصدکمی کاامکان

درآمدی گاڑیوں کیلیے عمرکی حد بڑھانے پر بھی غور،20ارب اضافی ریونیو ملے گا


Irshad Ansari May 18, 2016
درآمدی گاڑیوں کیلیے عمرکی حد بڑھانے پر بھی غور،20ارب اضافی ریونیو ملے گا فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2016-17کے وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدپرعائدکسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں پانچ فیصدکمی کیے جانیکا امکان ہے جبکہ درآمدی گاڑیوں کیلیے عُمرکی حد بڑھانے کی تجویز بھی زیرغورہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایاکہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت800سی سی سے 18 سوسی سی تک کی استعمال شُدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائدکسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصدکمی کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ استعمال شُدہ گاڑیوں کی درآمدکیلیے عمرکی حدبھی3 سال سے بڑھاکر 4 سے5سال تک کرنے کی تجویز زیرغورہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس اقدام سے ایف بی آرکو20 ارب سے زائد کا اضافی ریونیوحاصل ہوسکے گا۔حکام کاکہنا ہے کہ مذکورہ اقدام سے ملک میں گاڑیوں پر اون کی مدمیں حاصل کی جانیوالی رقم کا بھی خاتمہ ہوگااورڈیمانڈوسپلائی میں پائے جانیوالے فرق میں کمی کے باعث لوگوں کوآسانی کیساتھ گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں