فو جی آپریشن کراچی کے مسئلے کا حل نہیں شرجیل میمن

نواز شریف لبادہ اوڑھ کر اچھی اچھی باتیں کرکے مدر ٹریسا بننے کی کوشش نہ کریں


Numainda Express November 19, 2012
سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،نیوز کانفرنس۔ فوٹو: اے پی پی

KARACHI: پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کراچی کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔

نواز شریف ایمانداری کا لبادہ اوڑھ کر اچھی اچھی باتیں کرکے مدر ٹریسا بننے کی کوشش نہ کریں، وہ حیدرآباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ، رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی اور دیگر بھی موجود تھے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی5 سالہ مدت پوری کرنے جارہی ہے اوریہ پہلی حکومت ہے جس نے اپوزیشن کی مشاورت سے آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا اور آئین میں ایسی ترامیم کیں کہ عام انتخابات سے قبل قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے آزاد نگراں حکومتیں قائم کی جا سکیں۔

میاں براداران پر حدیبیہ پیپر ملز، منی لانڈرنگ اور کرپشن کے دیگر مقدمات چل رہے ہیں جبکہ ان کے ہی کے سینیٹر اسحاق ڈار نے عدالت میں حلفیہ بیان دیا تھا کہ انھوں نے نواز اور شہبازشریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی، انھوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت الیکشن سے قبل کراچی میں قتل و غارت گری میں اضافہ کرکے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت امن و امان قائم کرنے کی اہل نہیں ہے، جو کہ پارٹی کے خلاف ایک سازش ہے،فوجی آپریشن کراچی کے مسئلے کا حل نہیں ہے، رینجرز بھی فوج کا حصہ ہے جو کہ اپنا کام کر رہی ہے اور چند دنوں کے دوران کراچی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے سندھ کے عوام کو فائدہ ہو گا، اس کے خلاف غلط پروپیگنڈا کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |