صدر سیاسی عمل کی پیداوار اور پارلیمان کا حصہ ہیں کائرہ

کراچی کی صورتحال سنگین ہے اور اسے انتہائی سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے


News Agencies November 19, 2012
شریف برادران نے آمر کی گود میں پرورش پائی، دوسرے کے خوف سے ملک سے بھاگ گئے. فوٹو: اے پی پی/فائل

KARACHI: وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان سیاسی عمل کی پیدوار اور پارلیمان کا حصہ ہیں۔

انھیں کسی جج، جرنیل یا بیوروکریٹ کی طرح مقرر نہیں کیا گیا، شریف برادران نے ایک آمر کی گود میں پرورش پائی، دوسرے آمر کے خوف سے ملک سے بھاگ گئے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کراچی کی صورتحال سنگین ہے اور اسے انتہائی سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری فلسطین میں قتل وغارت کو روکے کچھ ملک ڈھٹائی کے ساتھ اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں