قومی اسمبلی میں آج احتساب بل پیش کیے جانے کاامکان

بل کی منظوری سے چیئرمین نیب عہدے سے محروم ہو جائیںگے، ہنگامہ آرائی کی توقع

بل کی منظوری سے چیئرمین نیب عہدے سے محروم ہو جائیںگے، ہنگامہ آرائی کی توقع فوٹو: اے پی پی/ فائل

KARACHI:
سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس 2روزکے وقفے کے بعد(آج) پیرکی شام دوبارہ شروع ہوں گے۔


قومی اسمبلی میں احتساب بل 2012 پیش کیے جانے کا امکان،مسلم لیگ(ن) کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی متوقع، اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ کے ارکان کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ، احتساب بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں ایڈمرل(ر) فصیح بخاری نیب کی چیئرمین شپ سے عملاً محروم ہو جائیں گے، تفصیلات کے مطابق سینیٹ کااجلاس ایوان کے چیئرمین سیدنیّرحسین بخاری جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کی زیرصدارت شروع ہوگا۔

مجوزہ احتساب بل کے تحت صرف سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ، سپریم کورٹ کا جج بننے کا اہل فردیا گریڈ22 کا کوئی ریٹائرڈ آفیسر ہی احتساب بیوروکا چیئرمین بننے کا اہل ہو گا۔ دریں اثنا نئے احتساب بل میں ریٹائرڈ جرنیلوں اور دیگر افسران کی بطور چیئرمین تقرری روکنے کیلیے ن لیگ نے چیئرمین کی اہلیت میں صرف سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور گریڈ22 کے افسران کی شق شامل کروائی ہے اگرگریڈ22 یا اس کے برابرکے الفاظ شامل ہوئے تو ریٹائرڈ فوجی جرنیلوں کی تقرری کی راہ بھی ہموار ہو سکتی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story