لاہور کے میو اسپتال میں فائرنگ سے یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر واجد شدید زخمی

نامعلوم افراد نے ڈاکٹر واجد کو میو اسپتال کی پارکنگ میں نشانہ بنایا، حالت تشویشناک


ویب ڈیسک May 18, 2016
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: میو اسپتال کی پارکنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر واجد علی شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے میو اسپتال لاہور کی پارکنگ میں یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر واجد علی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹر واجد کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق ان کے سینے میں دو گولیاں لگیں ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر واجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر واجد کا کسی کے ساتھ جھگڑے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پولیس ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔