پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 15 افراد زخمی
بی ڈی ایس حکام پہلے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہے تھے کہ دوسرا دھماکا ہو گیا۔
متھرا میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں پہلا دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس موبائل کے قریب کیا گیا جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوز اسکواڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میڈیا کے نمائندے جائے وقوعہ پر پہنچے ہی تھے کہ ایک اور دھماکا ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دھماکے میں نجی ٹی وی کا ایک کیمرہ مین بھی شامل ہے جب کہ دوسرے دھماکے میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔