کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن تیز کیا جائے صدر زرداری

کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت


Staff Reporter November 19, 2012
زخمیوں کا بہترین علاج کیا جائے، وزیراعظم کا بھی قائم علیشاہ کو فون، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت اور شرجیل میمن کا بھی بم دھماکے پر اظہار افسوس۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

صد ر آصف علی زرداری نے کراچی میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس واقعے کی وزیر اعلیٰ سندھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ صدر نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدرمملکت نے اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فو ن کیا۔ صدر نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی میںدھماکے کی تفصیلات معلوم کیں ۔ صدر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو حکم دیا ہے کہ کراچی میں دشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مذید سخت اور بلا امتیاز تیزکیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر کے حکم کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی میںدشت گردوں کے خلاف مزید سخت آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

صدرمملکت ایوان صدر سے مسلسل کراچی کی صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے۔ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے بھی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فو ن کیااور کراچی میں دھماکے کی تفصیلات معلوم کیںاور اس سانحے کی مذمت کی ۔صدر اور وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ کر اچی میںمحرم الحرام میںامن وامان کی صورتحال بہتر بنائی جائے اور سیکیورٹی کے مزید فول پروف انتظامات کیے جائیں۔دریں اثناء کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اوروزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔

گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور شہر میں سیکیورٹی مزید سخت بنانے کی ہدایت کی ہے ۔گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ نے سیکرییڑی صحت کوہدایت کی ہے کہ دھماکے کے تمام زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں