متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ایم کیوایم ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہ ہوئے

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو منا کر ایک مرتبہ پھر جوائنٹ اپوزیشن پارٹیز میں شامل کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک May 18, 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو منا کر ایک مرتبہ پھر جوائنٹ اپوزیشن پارٹیز میں شامل کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جوا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہیں ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ عوامی اور دیگر جماعتوں کے رہنما اور ارکان نے شرکت کی۔ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہیں ہوئے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو منا کر ایک مرتبہ پھر جوائنٹ اپوزیشن پارٹیز میں شامل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔