ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاملے پر شمالی کوریا سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا

کم جونگ اُن کے ساتھ جوہری معاملے پر آمنے سامنے مذاکرات کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک May 18, 2016
مجھے شمالی کوریا کے قائد کم جونگ سے بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ فوٹو؛ فائل

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے جوہری تنازع کے حل کے لیے ملاقات کریں گے۔

برطانوی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے اس ملک کے رہنما سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا عالمی طور پر تنہا ملک ہے لیکن اس ملاقات سے امریکی پالیسی میں اہم تبدیلی آئے گی۔

اپنے گزشتہ انٹرویو میں روس کے صدر کو قابل تعظیم قرار دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادی میر پوتن کی یوکرین میں فوجی کارروائیوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب صدارتی انتخابات میں ان کی ممکنہ حریف ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھونڈا قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی کا مبہم اور غیر حقیقی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جلسوں اور مباحثوں میں مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی اور اپنے روایتی حریف برطانیہ کی حکومت سے دوری اختیار کرنے کی بات بھی کرچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔