تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام راولپنڈی کے لاری اڈے سے 20 ہزار ڈیٹونیٹر برآمد

2 دہشت گرد ڈیٹو نیٹر پشاور منتقل کرنا چاہتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک May 18, 2016
دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

حساس اداروں نے کارروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان سے 19 ہزار 900 ڈیٹو نیٹر برآمد کر لئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ راولپنڈی کے پیر ودھائی بس اڈے سے دھماکا خیز مواد جڑواں شہروں یا پشاور منتقل کیا جانا ہے جس بس اسٹینڈ پر آنے اور جانے والی ہر گاڑی کی سخت نگرانی کی گئی اور جب گلگت سے آنے والی ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس سے 19 ہزار 900 ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے۔

حساس اداروں نے ملزم احمد علی اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر کے انھیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان دھماکا خیز مواد پشاور منتقل کرنا چاہتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔