اقوام متحدہ اسرائیل کو قوانین کا پابند اور فلسطین پر مظالم بند کرائے متحدہ کے تحت کانفرنس

ظلم کیخلاف آوانے اٹھانے پرمتحدہ کے مشکورہیں،مفتی منیب،طاہراشرفی،آغاناصر،جسٹس(ر)وحید صدیقی،کرارنقوی و دیگر کا خطاب

اسلام آباد:متحدہ کے زیر اہتمام فلسطین پر کانفرنس سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اسلام آبادمیں منعقدہ کانفر نس بعنوان ''فلسطین پراسرائیلی جارحیت اقوام عالم کی ذمے داری''میں منظورکی جانے والی قراردادمیں غزہ اوردیگرفلسطینی شہروں پروحشیانہ حملوںاورفلسطینی عوام کے قتل عام کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔

مظلوم فلسطینی عوام سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا گیا اور فلسطینیوں کو یقین دلایاگیاکہ وہ خودکوتنہانہ سمجھیں اوراپنی پرامن جدوجہدجاری رکھیں۔قراردادمیں کہاگیاکہ یہ اجلاس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون،امریکی صدربارک اوباما،برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون،یورپی یونین،اسلامک کانفرنس کی عالمی تنظیم اوآئی سی اورعرب لیگ سمیت تمام عالمی تنظیموں سے پرزور اپیل کرتاہے کہ اسرائیلی جارحیت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکاعمل فی الفوربندکرایاجائے،اقوام متحدہ اسرائیل کوعالمی قوانین کاپابندبنائے،اوآئی سی بھی اسرائیلی جارحیت پرمسلم امہ کے سربراہان کے اتحاد کیلیے عملی کوششیں کرے۔


فلسطین کوآزاد اورخودمختارملک کی حیثیت سے تسلیم کیاجائے اوراقوام متحدہ کاباقاعدہ ممبربنایاجائے،فلسطین کی آزادی،خودمختاری اوراس کی جغرافیائی سرحدوں کا احترام کیاجائے،غزہ کاطویل محاصرہ ختم اوراقتصادی ناکہ بندی ختم کی جائے،تمام مسلم ممالک کے سربراہان کااجلاس پاکستان میں بلایاجائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا جائے۔کانفرنس میں شریک تمام مسالک کے علمائے کرام نے متفقہ طورپریہ قراردادباہمی اتفاق رائے سے منظورکرلی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہاکہ فلسطین کے مسلمان کشمیری مسلمانوں کی طرح درد سے گزر رہے ہیں۔

فلسطین میں یہودیوں کو پوری دنیاسے لاکر بسایا جارہاہے،ایم کیوایم کا شکریہ اداکرتاہوں کہ جس نے اتنے اہم مسئلے پر قوم اورعلمائے کرام کو اکٹھے کیا۔علامہ طاہراشرفی نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اتنی بڑی کانفرنس منعقد کرنے پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو مبارک بادپیش کرتا ہوں۔رکن قومی اسمبلی آغاناصر شاہ نے کہاکہ فلسطین میں عالمی دہشت گردی ہورہی ہے۔جسٹس (ر)مخدوم اے وحیدصدیقی نے کہاکہ مسلم امہ کوایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوکراپنی اقوام متحدہ تشکیل دینی چاہیے ۔سابق چیف الیکشن کمشنرکنوردلشاد نے کہاکہ اسرائیل پر عملی طور پر بیرون ممالک سے لا کر بسائے گئے یہودیوں کا قبضہ ہے ۔

معروف قانون دان احمدرضاقصوری نے کہاکہ سلامتی کونسل میں مسلم ممالک کو ایک مستقل نشست دی جائے۔مذہبی اسکالرعلی شیرظہیرنے کہاکہ غزہ کی جانب پاکستانیوں کو پیدل مارچ کرنا چاہیے تاکہ عالمی ممالک اور اداروں کا ضمیر جاگے۔علامہ کرارنقوی نے کہاکہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کرنے پر الطاف حسین کا مشکور ہوں۔صحافی حامدمیرنے کہاکہ عالم اسلام میں کوئی بھی مسئلہ آئے سب سے پہلے الطاف حسین آواز بلند کرتے ہیں۔اعجازالحق نے کہاکہ ایم کیوایم پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر کے انتہائی جرات کا ثبوت دیا ہے۔علامہ اظہاربخاری نے کہاکہ اب اسرائیل کی شامت آئی کیونکہ میدان میں آگیا ہے الطاف بھائی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کانفرنس کا انعقادمقامی ہوٹل میں کیاگیاتھا۔

Recommended Stories

Load Next Story