موٹر سائیکل کے ذریعے دھماکے کا خدشہ پہلے سے تھا ایڈیشنل آئی جی

رحمن ملک سے اقدامات کی درخواست کرینگے،عباسی اسپتال میں بھی مشکوک موٹر سائیکل سے خوف


Staff Reporter November 19, 2012
رحمن ملک سے اقدامات کی درخواست کرینگے،عباسی اسپتال میں بھی مشکوک موٹر سائیکل سے خوف۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ موٹر سائیکل کے ذریعے بم دھماکا کیا جا سکتا ہے۔

ہم دوبارہ وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کریں گے کہ وہ اقدامات کریں تاکہ عاشورہ کے لیے سیکیورٹی فراہم کی جا سکے ، یہ بات ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود کی دھماکے والی جگہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئی کہی۔ انھوں نے کہا کہ سچل تھانے کی حدود عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب9 بجکر15 منٹ پر دھماکا ہوا ، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا ، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ۔

مشتبہ شخص موٹر سائیکل دودھ کی دکان کے سامنے بجلی کے کھمبے کے برابر میں کھڑی کر کے چلا گیا تھا جس مقام پر موٹر سائیکل کھڑی تھی اس کے اوپر کے ای ایس سی کی پی ایم ٹی لگی ہوئی تھی انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی میں غفلت نہیں تھی پولیس اور بم ڈسپوزل کے عملے نے علاقے پر مکمل نظر رکھی ہوئی تھی جس کے باعث دہشت گرد امام بارگاہ سے کافی دور موٹر سائیکل کھڑی کر کے چلا گیا ۔دریں اثنا عباسی شہید اسپتال میں مشکوک موٹر سائیکل کی اطلاع پر خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی ، فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا گیا جنھوں نے تلاشی کے بعد پارکنگ کو کلیئر قرار دے دیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں