مظفرآباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں بد نظمی کارکن آپس میں ہی گتھم گتھا

تحریک انصاف کے 2 متحارب گروپوں کے کارکنوں نے ایکدوسرے پر گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا۔


ویب ڈیسک May 18, 2016
تحریک انصاف کے 2 متحارب گروپوں کے کارکنوں نے ایکدوسرے پر گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے قبل جیالے ایک بار پھر آپے سے باہر آ گئے اور آپس میں ہی گتھم گتھا ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مظفر آباد کے یونی ورسٹی گراؤنڈ میں پہلے جلسے کے لئے پنڈال سجا لیا ہے جس سے عمران خان سمیت دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے لیکن جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں اسٹیج پر جمع ہو گئے جس پر ان کی پولیس اور تحریک انصاف کی جلسہ انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے دو مخالف گروپوں کے کارکن آپس میں ہی جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے لئے بھی علیحدہ پنڈال بنایا گیا ہے جس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے لاہور اور پشاور جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔