سندھ میں میئروڈپٹی میئرکےانتخابات کا انتخابی شیڈول جاری

میئر، ڈپٹی میئر، چیرمین اور وائس چیرمین کے لیے انتخابات 8 جون کو ہوں گے


ویب ڈیسک May 18, 2016
سندھ میں گزشتہ برس 3 مراحل میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ میئر و ڈپٹی میئر، چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت پولنگ 8 جون کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق میئر،ڈپٹی میئر، چیرمین اور وائس چیرمین کے امیدوار23 اور 24 مئی کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 اور26 مئی کو ہوگی، 28 مئی کو کاغذات نامزدگی منظوری یا مسترد کئے جانے پرریٹرننگ افسر کےفیصلوں کےخلاف اپیلیں 28 مئی کو دائر کی جاسکیں گی۔

یکم جون کو میئر،ڈپٹی میئر، چیرمین اوروائس چیرمین کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی اور اسی روزامیدواروں کو انتخابی نشانات بھی تفویض کیے جائیں گے جب کہ پولنگ 8 جون کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ برس 3 مراحل میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے تاہم مخصوص نشستوں، میئر، ڈپٹی میئر، چیرمین اوروائس چیرمین کے انتخابات کے طریقہ کارپرمعاملہ عدالتوں میں چلا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔