اب فون کے ذریعے خوشبو بھرے پیغامات بھیجیں

امریکی کمپنی کی تیار کردہ ڈیوائس پیغام آنے پر موسیقی سناتے ہوئے خوشبو بکھیرتی ہے۔


ویب ڈیسک May 19, 2016
امریکی کمپنی کی تیار کردہ ڈیوائس پیغام آنے پر موسیقی سناتے ہوئے خوشبو بکھیرتی ہے۔ فوٹو: اونوٹس

امریکی کمپنی نے ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے خوشبو بھرے پیغامات اپنے فون سے بھیجے جا سکتے ہیں۔

پرانے دور میں لوگ خوشبو بھرے خط لکھا کرتے تھے اورآج کل زیادہ تر پیغامات تو اسمارٹ فون کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں تو کیا آپ جانتے ہیں کہ فون کے ذریعے بھی خوشبو بھرے پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں۔

امریکی کمپنی نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جس میں مختلف خوشبوئیں موجود ہیں۔ اس ڈیوائس کا نام کائرانو ہے۔ یہ ڈیوائس ایک چھوٹے سے اسپیکر جیسی ہے اور اس میں خوشبو کے علاوہ خوبصورت موسیقی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ اس ڈیوائس کی ایپلی کیشن آئی فون میں انسٹال ہوتی ہے جہاں سے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے خوشبو بھرے پیغامات وصول کرنے والے کے پاس یہ ڈیوائس موجود ہونی چاہیے۔ اس طرح جب آپ اپنے فون سے کسی کو کوئی خوشبو بھرا پیغام بھیجیں گے اور وہ اسے کھولے گا تو یہ ڈیوائس فوراً خوبصورت موسیقی سناتے ہوئے خوشبو فضاؤں میں بکھیر دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |