ملک بھر میں میسجنگ ایپ واٹس ایپ سروس ڈاؤن

واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے کی تیکنیکی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی


ویب ڈیسک May 18, 2016
واٹس ایپ کا شمار رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی سروسز میں ہوتا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان میں انٹر نیٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہوگئی جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کا اپنے دوستوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

دنیا میں واٹس ایپ کا شمار رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی سروسز میں ہوتا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ واٹس ایپ کو مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس وقت لاکھوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب واٹس ایپ سروس مکمل طور پر ڈاؤن ہوگئی۔

واٹس ایپ سروس ایک گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی لیکن اس کی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم اس کی وجہ سے صارفین کو جہاں رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں کئی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت لاکھوں افراد اسمارٹ فون کے ذریعے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ناصرف ٹیکسٹ میسیج کرتے ہیں بلکہ وڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |