مرغی اور بکرے کے گوشت سمیت اشیائے خورونوش مہنگی
بیسن کی فی کلو قیمت میں8 روپے،آٹے اور چینی کی قیمت میں 2 روپے فی...
رمضان المبارک میں منافع خوروں نے سبزیوں، دالوں،آٹا،چاول،پھلوں،مرغی بچھیا اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کے محکمہ پرائس اینڈکنٹرول کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کو منافع خوروں نے مسترد کرتے ہوئے من مانے نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنا شروع کردیں ہیں۔
شہر بھر میں منافع خوروں نے روزہ داروں کے ساتھ لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ شروع کردیا، مارکیٹ سروے کے مطابق جمعہ کو شہرمیں چینی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی 55 روپے فی کلوتک جا پہنچی ہے، اسی طرح بیسن کی فی کلو قیمت میں8 روپے اضافے کے بعد اب اسے 120 روپے فی کلو فروخت کیا جارہاہے، آٹا 2 روپے فی کلو اضافے کے بعد 33 روپے مختلف اقسام کی دالوں کی قیمتوں میں بھی فی کلو 4روپے سے 12 تک کا من مانااضافہ کردیا گیا ہے،اسی طرح کھلا تیل 5 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد 165 روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ کردیاگیا ہے۔
پیاز 25 روپے سے بڑھ کر 30 روپے، آلو 20 سے 25 ، بھنڈی 30 سے 35 ، توری 25 سے 30، لو کی 20 سے 25 ، ادرک 60 سے 65، لہسن 65 سے 70، ٹماٹر 30 سے 40، بیگن 25 سے 30، کریلا30 سے 40، ہری مرچ 40 سے 45، گوارپھلی 40 سے 50، روپے فی کلو، دھنیا اور پودینہ 10 روپے فی گڈی کردی گئی ہے۔